۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اسد اقبال زیدی

حوزہ/ صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ : دنیا کو سب سے زیادہ خطرہ فلسطین پر قابض غاصب صہیونی دہشتگردوں سے ہے، جو بڑے پیمانے پر ایٹمی ہتھیاروں کا زخیرہ رکھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ امریکی صدر جوبائڈن کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے توہین آمیز تقریر اور غیر زمہ دارانہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہیڈ آف سٹیٹ کی جانب سے اس طرح کا غیر زمہ دارانہ بلکہ مضحکہ خیز بیان قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے اپنی تقریر میں درست کہا کہ امریکہ کے پاس دنیا کو ایک ایسی جگہ لے جانے کی صلاحیت ہے جہاں وہ اس سے پہلے نہیں تھی، بلکہ امریکہ دنیا کو ایسی جگہ پہ لاچکا ہے کہ جہاں دنیا پہلے نہ تھی، امریکہ جو کہ خود ایٹمی ہتھیاروں کے زریعہ لاکھوں انسانوں کی جانیں لے چکا ہے اس ہی طرح لاکھوں کو ہمیشہ کیلیے معزور کرچکا ہے خود سب سے زیادہ غیر زمہ دار اور سفاک مجرم ہے، امریکی جرائم کی فہرست طویل ترین ہے دنیا ہیروشیما، ناگاساکی سمیت ویتنام، افغانستان، عراق، شام، لیبیا، یمن میں ڈھائے جانے والے مظالم کو بھولی نہیں، مسافر طیارے پر مزائل حملہ ہو یا غاصب صہیونی ریاست کی پشت پناہی یہ ایسے جرائم ہیں کہ جو دنیا کو تباہی کی جانب تیزی سے دھکیلنے کے مترادف ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی ایجنسیاں تصدیق کرچکی ہیں کہ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم محفوط ہاتھوں میں ہے نیز پاکستان ایٹمی ری ایکٹر اور ہتھیاروں کے حوالے سے بین الاقوامی ایجنسیوں اور آئی اے ای اے کے ساتھ مکمل تعاون کرتا چلا آیا ہےجبکہ فلسطین پر غاصب صہیونی ریاست ہمیشہ اس حوالے سے ٹال مٹول سے کام لیتی چلی آئی ہے، دنیا کو سب سے زیادہ خطرہ فلسطین پر قابض غاصب صہیونی دہشتگرد ریاست سے ہے جو بڑے پیمانے پر ایٹمی ہتھیاروں کا زخیرہ رکھتی ہے اور امریکہ اس اسرائیل نامی دہشتگرد و غاصب صہیونی ریاست کا پشت پناہ ہے۔

صوبائی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ مفاد پرست ہے جسے اپنے مفادات عزیز ہیں، امریکہ نہ پہلے کبھی پاکستان کا دوست تھا اور نہ آئیندہ ہوسکتا ہے، امریکہ نے ہمیشہ خطے میں اپنے مفادات کے حصول کی خاطر پاکستان کو استعمال کرنے کی کوشش کی اور ہمارے غلام ذہن حکمران ہمیشہ ان پرانے شکاریوں کا شکار بنتے چلے گئے، یہ وقت امریکی غلامی سے آزادی کا وقت ہے حکمرانوں کو چاہیئے کہ آزاد و خود مختار خارجہ پالیسی اختیار کریں، پاکستانی مضبوط، مستحکم اور توانا ہیں بطور قوم ہم ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کرتے چلے آئے ہیں اور مستقبل میں بھی وطن عزیز کا دفاع کرتے رہینگے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .